قومی

کہرے کی وجہ سے دہلی میں 80 سے زائد پروازیں منسوخ

ہوائی اڈے کو ہفتے کی رات 8 بجے کے بعد کم وزیبلٹی کا عمل شروع کرنا پڑا، جو کہ آج صبح تک جاری رہا۔ ایئرپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی ہے کہ اب آپریشن معمول کے مطابق ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے اتوار کے روز اب تک 80 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایر انڈیا ایکسپریس کی75پروازیں منسوخ
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

ہوائی اڈے کو ہفتے کی رات 8 بجے کے بعد کم وزیبلٹی کا عمل شروع کرنا پڑا، جو کہ آج صبح تک جاری رہا۔ ایئرپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی ہے کہ اب آپریشن معمول کے مطابق ہے۔

دہلی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق آج 40 سے زائد روانہ ہونے والی پروازیں اور تقریباً اتنی ہی آنے والی پروازیں منسوخ رہیں۔ اس کے علاوہ کئی پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی۔

شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں سے بھی گھنے کہرے کی خبریں ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں اس پورے ہفتے صبح کے وقت گھنا کہرا رہنے کی وجہ سے پروازوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔