ایشیاء
پاکستان : نئے سال پر فائرنگ میں 25 افراد زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو پر ہوائی فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔
جنگ نیوز کے مطابق حکومت کے منع کرنے اور پولیس کی کڑی نظر کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے 12 بجتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں، ہوائی فائرنگ کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔