کھیل

پاکستان تین ممالک کے لئے سات ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ممالک کے لئے سات ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

لاہور: پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے سات ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ خبریں
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
جئے شاہ، اشرف نے ایشیا کپ شیڈول کوقطعیت دے دی
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ممالک کے لئے سات ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں کے پیش نظر پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک ملتان میں ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کا صرف ڈرافٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان 21 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی اور کراچی میں ایک ایک ٹیسٹ کھیلے گا۔ اس کے بعد پاکستان انگلینڈ کے ساتھ 7 سے 28 اکتوبر تک ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

اس کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا اور زمبابوے کا محدود اوورز کا دورہ اور سبھی فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کا دورہ ہوگا۔ آسٹریلیا میں 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔

یہ میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 10 دسمبر سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا اور دو ٹیسٹ میچز بالترتیب سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں 26 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسی برس اکتوبر میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیلنےکے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، انگلش ٹیم 7 سے 28 اکتوبر تک ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق 25-2024 کا سیزن پاک کرکٹ ٹیم کے لیے کافی مصروف ثابت ہوگا، سیزن کے دوران نہ صرف بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئیں گی بلکہ 21 سال بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی سہ فریقی سیریز بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، ویسٹ انڈین ٹیم 16 سے 28 جنوری تک کراچی اور ملتان میں ٹیسٹ میچز کے لیے میدان میں اترے گی۔

a3w
a3w