کھیل

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ، حسن علی زخمی ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلہٹ میں جاری میچ کے آغاز کے کچھ دیر بعد پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑنے کی کوشش میں زمین پر گر کر انجری کا شکار ہو گئے۔

سلہٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلہٹ میں جاری میچ کے آغاز کے کچھ دیر بعد پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑنے کی کوشش میں زمین پر گر کر انجری کا شکار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان، شان مسعود کپتان اور سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا


حسن علی کو فوری طور پر اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر لے جایا گیا، تاہم کچھ دیر بعد وہ دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آئے اور بولنگ بھی شروع کر دی۔


پاکستانی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔


آج کے میچ کیلئے امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔


ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر دستیاب ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھائے تو سینئر کھلاڑیوں پر تنقید فطری بات ہے، تاہم محمد رضوان اور دیگر سینئر کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر کھیل پیش کریں گے۔