ایشیاء

لاہورمیں لینڈنگ میں ناکام پاکستانی طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں داخل

پائلٹ نے فضاء میں چکرکاٹے جس کے دوران وہ موسلادھاربارش اور کم بلندی پر پرواز کی وجہ سے راستہ بھٹک گیا۔ 13,500 فٹ کی بلندی پر 292 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا یہ طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس(پی آئی اے) کا ایک طیارہ نے تقریباً10منٹ ہندوستانی فضائی حدود میں پرواز کی کیونکہ وہ موسلادھاربارش کی وجہ سے لاہورایرپورٹ (علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ) میں لینڈنگ نہیں کرسکاتھا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پی آئی اے کی پرواز PK248 جو 4مئی کی رات 8بجے مسقط سے واپس ہورہی تھی‘ موسلادھاربارش کی وجہ سے لینڈنگ نہیں کرسکی تھی۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ پائلٹ نے لینڈنگ کی کوشش کی لیکن بوئنگ 777 طیارہ لینڈنگ نہ کرسکا۔

 ایرٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی) کی ہدایت پر پائلٹ نے فضاء میں چکرکاٹے جس کے دوران وہ موسلادھاربارش اور کم بلندی پر پرواز کی وجہ سے راستہ بھٹک گیا۔ 13,500 فٹ کی بلندی پر 292 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا یہ طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

ہندوستانی پنجاب کے شہر ترن صاحب اور رسول پور میں 40کلومیٹرسفرکے بعد وہ واپس لوٹ گیا۔ ہندوستانی فضائی حدود میں کپتان نے طیارہ کو20ہزار فٹ کی بلندی پراڑایا۔ وہ 7منٹ ہندوستانی فضائی حدود میں رہا۔

بعدازاں وہ ہندوستانی پنجاب میں موضع جھگیاں نورمحمد کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں دوبارہ داخل ہوگیا۔ بعدازاں وہ پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور کے بعض مواضعات سے پھر ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوا اور تین منٹ بعد پاکستان لوٹ گیا۔

 اس وقت وہ 23ہزار فٹ کی بلندی پر اڑرہا تھا اور اس کی رفتار320کلومیٹرفی گھنٹہ تھی۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد وہ ملتان چلاگیا۔ ہندوستانی علاقہ میں تقریباً10منٹ میں اس نے 120کلومیٹرکا فاصلہ طئے کیا۔