راز فاش ہونے کا خوف۔ ماں اور عاشق نے بیٹے کو مار کر جھاڑیوں میں پھینک دیا (پڑھیں تفصیل)
بیٹے کی ہلاکت کے باوجود ماں نے ایسا ظاہر کیا جیسے اسے کچھ علم ہی نہ ہو۔ اس نے رات تقریباً ڈیڑھ بجے رام نگر پولیس اسٹیشن جا کر بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے وارانسی سے ایک دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ دو بچوں کی ماں پر الزام ہے کہ اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی 10 سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے اپنی ماں کو ایک شخص کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔ پولیس نے بچے کی ماں، اس کے عاشق اور ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ وارانسی ضلع کے رام نگر تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، رام نگر علاقہ کی رہائشی سونا شرما کے شوہر کی دو سال قبل ایک حادثہ میں موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے 10 سالہ بیٹے سورج اور 5 سالہ بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اسی دوران اس کے تعلقات گولا گھاٹ کے رہائشی فیضان نامی شخص سے قائم ہو گئے، جو اکثر اس کے گھر آتا جاتا تھا۔
ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر ٹی۔ سروانن کے مطابق تین دن قبل سورج نے اپنی ماں اور فیضان کو بیڈروم میں قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ بچے کے ذریعہ راز فاش ہونے کے خدشے سے گھبرا کر ماں اور اس کا عاشق قتل کی سازش کرنے لگے۔ اس کے بعد فیضان نے سورج کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق، پیر کی شام فیضان، سورج کو جھاڑیوں میں لے گیا، جہاں اس نے اپنے دوست راشد کی مدد سے بچے کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش وہیں چھپا دی۔
वाराणसी में मां की अय्याशी में बेटे की जान चली गयी!
— Vishal JyotiDev Agarwal 🇮🇳 (@JyotiDevSpeaks) August 13, 2025
मां के प्रेमी ने 10 साल के बेटे की हत्या कर दी क्योंकि बेटे ने मां को प्रेमी के साथ आपत्तिजनक हालत में देख लिया था! pic.twitter.com/xGQUPcuIz3
بیٹے کی ہلاکت کے باوجود ماں نے ایسا ظاہر کیا جیسے اسے کچھ علم ہی نہ ہو۔ اس نے رات تقریباً ڈیڑھ بجے رام نگر پولیس اسٹیشن جا کر بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
منگل کی رات پولیس کو باون بیگھا کی جھاڑیوں میں سورج کی لاش ملی۔ اس کے بعد جب پولیس نے معاملہ کی گہرائی میں جا کر تفتیش کی تو سونا شرما کے رویہ پر شک ہوا کیونکہ وہ بار بار فیضان کا ذکر کر رہی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیضان اور راشد کو حراست میں لے لیا۔
پوچھ گچھ کے دوران پولیس فیضان کو رات گئے جائے واردات پر لے گئی۔ وہاں اس نے مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کی پستول چھین کر فائرنگ کی کوشش کی۔ جواب میں پولیس نے اس کے دائیں پیر میں گولی مار کر اسے قابو کر لیا۔ بعد ازاں اس کی نشاندہی پر راشد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر ٹی۔ سروانن کے مطابق، فیضان نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ناجائز تعلقات کے راز فاش ہونے کے خوف سے سورج کو قتل کیا۔ ماں اور اس کے محبوب نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے اغوا کی جھوٹی کہانی رچی تھی۔ تینوں ملزمان اس وقت پولیس حراست میں ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔