امریکہ و کینیڈا

غزہ میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا: جوبائیڈن

بائڈن نے کہا ہے کہ یہ جنگ پہلے کی تمام جنگوں سے زیادہ معصوم شہریوں کی اموات کا سبب بن گئی ہے۔30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور قتل کئے گئے انسانوں کی اکثریت حماس کی رکن نہیں تھی۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائڈن نے غزّہ سے متعلق اعترافی ماہیت کے بیان میں کہا ہے کہ "غزّہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی اکثریت کا حماس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہزاروں معصوم عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں”۔

متعلقہ خبریں
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی

کانگریس سے "اسٹیٹ آف دی یونین” خطاب میں بائڈن نے کہا ہے کہ ” حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ اسرائیل کے لئے ہولوکوسٹ کے بعد کا خونی ترین دن تھا۔ اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ آخر تک حماس کا پیچھا کرے۔ لیکن حملوں میں شہریوں کو ہدف نہ بنانا بھی ا سرائیل کی ذمہ داری ہے”۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "یہ جنگ پہلے کی تمام جنگوں سے زیادہ معصوم شہریوں کی اموات کا سبب بن گئی ہے۔30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور قتل کئے گئے انسانوں کی اکثریت حماس کی رکن نہیں تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں عورتیں اور بچّے قتل کر دیئے گئے ہیں اور ہزاروں بچّے یتیم ہو گئے ہیں”۔