تلنگانہ

تلنگانہ میں پنچایت انتخابات: امریکہ سے آئے سسرکے ڈالے گئے ووٹ کی بدولت بہو کامیاب

ایسے ہی حیران کن واقعات کل دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران دیکھنے میں آئے۔ انہی میں ایک واقعہ اس وقت موضوعِ بحث بن گیا جب امریکہ سے آئے سسرکے ڈالے گئے ووٹ کی بدولت بہو نے کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گرام پنچایت انتخابات میں کئی غیر متوقع واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کہیں ایک ہی ووٹ کسی کو کامیابی دلا رہا ہے تو کسی کو شکست سے دوچار کر رہا ہے۔ آخری لمحہ تک سنسنی برقرار رکھنے والا یہی ایک ووٹ اقتدار کا فیصلہ کر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


ایسے ہی حیران کن واقعات کل دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران دیکھنے میں آئے۔ انہی میں ایک واقعہ اس وقت موضوعِ بحث بن گیا جب امریکہ سے آئے سسرکے ڈالے گئے ووٹ کی بدولت بہو نے کامیابی حاصل کی۔


یہ انوکھا واقعہ نرمل ضلع کے لوکیشورم منڈل کے باگاپور گرام پنچایت انتخابات میں پیش آیا جس نے ایک بار پھر یہ حقیقت ثابت کر دی کہ ایک ووٹ بھی جیت اور ہار کا فیصلہ بدل سکتا ہے۔


ان انتخابات میں ایم شری ویدا نامی نوجوان خاتون نے محض ایک ووٹ کی برتری سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔

جملہ 426 ووٹوں میں سے 378 ووٹ ڈالے گئے جن میں شری ویدا کو 189 ووٹ ملے جبکہ ان کی حریف ہرش سواتی کو 188 ووٹ حاصل ہوئے۔ ایک ووٹ کو کالعدم قرار دیا گیا۔