حیدرآباد

پیپر لیک معاملہ، حیدرآباد میں بی جے پی کااحتجاج

حیدرآباد: بی جے پی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں پیپر لیک معاملہ کے خلاف شہرحیدرآباد کے اندراپارک کے قریب دھرنا دیا جس میں بے روزگاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

حیدرآباد: بی جے پی نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں پیپر لیک معاملہ کے خلاف شہرحیدرآباد کے اندراپارک کے قریب دھرنا دیا جس میں بے روزگاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

 بی جے پی لیڈروں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

 بی جے پی نے انتباہ دیا ہے کہ اس معاملہ پر ان کی تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پرچہ لیک ہونے کے لئے وزیر تارک راما راو ذمہ دار ہیں۔

ان کو ہٹایا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 احتجاجیوں نے کہاکہ اس معاملہ پر ایس آئی ٹی کی جانچ کافی نہیں ہے، انہیں ایس آئی ٹی پر بھروسہ نہیں ہے۔

بی جے پی نے امتحان تحریر کرنے والے ہر امیدوار کے لئے ایک لاکھ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

ذریعہ
یواین آئی