جرائم و حادثات
تلنگانہ:بس اسٹینڈ کے فوڈ کورٹ میں آگ لگ گئی
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے بس اسٹینڈ میں واقع فوڈ کورٹ میں آگ لگ گئی جس میں سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے بس اسٹینڈ میں واقع فوڈ کورٹ میں آگ لگ گئی جس میں سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی فوڈ کورٹ کے ملازمین اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
a3w