حیدرآباد
حلقہ حیدرآباد اور سکندرآباد سے پرچہ نامزدگیاں مسترد
حیدرآباد پارلیمنٹ کے لیے 57 افراد نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں جن میں 19 پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا اور 38 نامزدگیوں کو قبول کر لیا گیا۔
حیدرآباد: پارلیمانی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کی جانچ کا عمل مکمل ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد اور سکندرآباد میں مختلف وجوہات کی بنا پر 30 پرچہ نامزدگیاں مسترد کی گئیں۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ 77 نامزدگیاں مسترد کی گئیں۔
حیدرآباد پارلیمنٹ کے لیے 57 افراد نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھیں جن میں 19 پرچہ نامزدگیوں کو مسترد کردیا گیا اور 38 نامزدگیوں کو قبول کر لیا گیا۔ سکندرآباد سے 57 پرچہ نامزدگی داخل کی گئی تھیں اور 11 کو مسترد کر دیا گیا۔ 46 پرچہ نامزدگیاں قبول کی گئیں۔
الیکشن رولز کے مطابق مطلوبہ کاغذات جمع نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دی گئی۔ مسترد شدہ امیدواروں کو جمع کی گئی رقم واپس کر دی جائے گی۔