کنڈکٹر نے مسافر کو تھپڑ مارا اور گالیاں دیں، ویڈیو وائرل
ہرِدیَے کے مطابق، اس نے بار بار وضاحت دی کہ قصور کنڈکٹر کا ہے، مگر اس کے باوجود اسے جرمانہ بھرنا پڑا۔ اسی دوران معاملہ شدت اختیار کر گیا اور کنڈکٹر نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا اور بدزبانی کی۔
کرناٹک: بنگلورو میں ایک عام بس کا سفر اُس وقت ہنگامہ خیز بن گیا جب ایک مسافر نے دعویٰ کیا کہ اسے بنگلورو میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (BMTC) کے کنڈکٹر نے ٹکٹ تنازعہ پر نہ صرف تھپڑ مارا بلکہ گالی گلوچ بھی کی۔ یہ واقعہ بس جو دیوانہلی سے مجیسٹک کے درمیان چلتی ہے۔
عینی شاہدین اور سوشیل میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ مسافر، جس کی شناخت ہرِدیَے کے طور پر ہوئی ہے، نے بتایا کہ وہ بس میں سوار ہوا اور ٹکٹ کا انتظار کرتا رہا لیکن کنڈکٹر نے اسے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ بعد ازاں جب بی ایم ٹی سی کی معائنہ ٹیم بس میں داخل ہوئی تو اس پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے الزام میں 420 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ہرِدیَے کے مطابق، اس نے بار بار وضاحت دی کہ قصور کنڈکٹر کا ہے، مگر اس کے باوجود اسے جرمانہ بھرنا پڑا۔ اسی دوران معاملہ شدت اختیار کر گیا اور کنڈکٹر نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارا اور بدزبانی کی۔
متاثرہ مسافر نے اپنا تجربہ سوشیل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"میرا BMTC بس میں بھیانک تجربہ – براہ کرم میری مدد کریں تاکہ مجھے انصاف مل سکے۔ آج بس نمبر KA 57 F-4029 میں مجھ سے ₹420 جرمانہ لیا گیا، لیکن کنڈکٹر نے مجھے زور سے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں۔ میرے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ کسی مسافر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہئے۔”
اس نے یہ پوسٹ اپنے سوشیل میڈیا ہینڈل @hridaymusic111 پر ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ شیئر کی۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں کنڈکٹر اور مسافر کے درمیان تلخ کلامی اور دھمکی آمیز رویہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے آن لائن وائرل ہورہا اور واقعہ نے عوام میں بی ایم ٹی سی انتظامیہ کے خلاف سوالات اور جوابدہی کے مطالبات کو جنم دیا ہے۔