بین الاقوامی

دوران پرواز مسافر نے طیارہ میں بم رکھنے کی دھمکی دیکر ہنگامہ مچادیا ( ویڈیو وائرل)

 جیسے ہی طیارہ گلاسگو ایئرپورٹ پر پہنچا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہے یا نہیں۔

لندن: لندن سے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 41 سالہ مسافر نے دوران پرواز چیخنا شروع کر دیا کہ وہ طیارے میں بم رکھنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
25پروازوں میں بم کی اطلاع
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی

مذکورہ شخص نے "ڈیتھ ٹو امریکہ” اور "ڈیتھ ٹو ٹرمپ” کے نعرے بھی لگائے، ساتھ ہی زور زور سے "اللہ اکبر” کا نعرہ بھی لگاتا رہا۔

اس کے اچانک رویہ سے طیارے میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم دیگر مسافروں نے فوری طور پر اسے قابو میں لیتے ہوئے زمین پر گرا کر پکڑ لیا اور خاموش رہنے کی تلقین کی۔

 جیسے ہی طیارہ گلاسگو ایئرپورٹ پر پہنچا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہے یا نہیں۔

انسداد دہشت گردی کے ادارے بھی اس واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اسکاٹ لینڈ کے دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین سے تجارتی معاہدوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ایزی جیٹ ایئرلائن نے اس واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کسی بھی قسم کے خطرے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔