حیدرآباد
راجہ سنگھ کیخلاف پی ڈی ایکٹ درج، کاونٹر داخل نہ کرنے پر ہائی کورٹ برہم
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ایک بار پھر ہدایت دی کہ وہ ایم ایل اے کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کی وجوہات پر کاونٹر داخل کرے اور یہ کاونٹر،28/ اکتوبر کو منعقد شدنی آئندہ سماعت تک داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ جنہیں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں بند کردیا گیا ہے، کی عرضی پر سماعت کی اور عدالت نے راجہ سنگھ کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کیس میں کاونٹر داخل نہ کرنے پر حکومت پر برہمی کااظہار کیا۔
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ایک بار پھر ہدایت دی کہ وہ ایم ایل اے کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کی وجوہات پر کاونٹر داخل کرے اور یہ کاونٹر،28/ اکتوبر کو منعقد شدنی آئندہ سماعت تک داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت28/ اکتوبر تک ملتوی کردی۔