پیس پارٹی کو اسمبلی حلقہ صوار میں عوام کی مزید حمایت حاصل : ڈاکٹر ایوب سرجن
پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ پیس پارٹی اسمبلی حلقہ صوار میں مضبوطی کے ساتھ لڑ رہی ہے ،اور اس کو عوام کی مزید حمایت مل رہی ہے۔

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ پیس پارٹی اسمبلی حلقہ صوار میں مضبوطی کے ساتھ لڑ رہی ہے ،اور اس کو عوام کی مزید حمایت مل رہی ہے۔
انہوں نے صوار اسمبلی حلقے کے متعلقہ میں یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ آج تک جو بھی نمائندے منتخب ہوکر یہاں آئے ،انہوں نے علاقے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ،بلکہ نعروں میں الجھا کر ان کا ووٹ تو حاصل کیا ،مگر انہیں بنادی سہولت تک دلانے سے قاصر رہے۔
صوار اسمبلی حلقہ کی پسماندگی کسی سے مخفی نہیں ہے۔
یہاں قابض رہی سیاسی پارٹیوں کو عوام نے دیکھ لیا ہے ،جس کے سبب یہاں پیس پارٹی کے امیدوار کو عوام کی مزید حمایت مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی اگر یہاں سے کامیاب ہوتی ہے ،تو وہ عوام کے لئے وہ سبھی بنیادی کام کرے گی ،جس پر آج تک کسی سیاسی پاٹی نے ترجیح نہیں دیا ہے۔
حالات یہ ہے کہ علاقے میں لوگوں کو صاف پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔
حالات یہ ہیں کی آزادی کے بعد سے اس علاقے میں سیاسی پارٹیوں نے ووٹ لینے کے لئے عوام کو سبز باغ تو دکھایا ،مگر کامیاب ہونے کے بعد ان کے دکھ درد کو محسوس نہیں کیا۔
پیس پارٹی اگر یہاں سے کامیاب ہوتی ہے تو عوام کے خوابوں کو ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پیس پارٹی مضبوطی کے ساتھ میدان میں ہے ،اس کی کامیابی یقینی ہے ۔