تلنگانہ
عوام‘جھوٹ کی بنیاد پر قائم کانگریس حکومت کے خلاف: بی ونود کمار
ونود کمار نے کہا کہ عوام کانگریس پارٹی کے سخت خلاف ہیں جو جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔ ریونت ریڈی نے کئی وعدے کیے ہیں لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں کیا ہے۔

حیدرآباد: بی آرایس لیڈر و کریم نگر لوک سبھا امیدوار بی ونود کمار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔انہوں نے کریم نگرضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بی آر ایس حکومت نے کئی ترقیاتی اور فلاحی کام کئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس پارٹی کے سخت خلاف ہیں جو جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔ ریونت ریڈی نے کئی وعدے کیے ہیں لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کانگریس بی جے پی کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں بی آر ایس نے تعلیم کے لیے ایک خصوصی منصوبہ تیارکیا تھا۔ ونود کمار نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔