حیدرآباد

عوام اب فلیٹس اور پلاٹس کی خریداری میں مزید محتاط ہوگئے ہیں، حائیڈرا کی سالانہ رپورٹ جاری

انہوں نے کہا کہ حائیڈرا کی کارروائیوں کے نتیجہ میں ایف ٹی ایل اور بفر زونس میں غیر مجاز تعمیرات کے سلسلہ میں عوام کی بیداری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

  حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) کے کمشنر اے وی رنگناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ایجنسی نے حیدرآباد میں 200 ایکر اراضی واپس حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں آج حائیڈرا کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایجنسی کے کارناموں اور اقدامات کو اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

 انہوں نے کہا کہ حائیڈرا کی کارروائیوں کے نتیجہ میں ایف ٹی ایل اور بفر زونس میں غیر مجاز تعمیرات کے سلسلہ میں عوام کی بیداری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب فلاٹس اور پلاٹس کی خریداری میں مزید محتاط ہوگئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ حائیڈرا نے تاحال 8 تالابوں اور 12 پارکس کا تحفظ کیا۔

 یہ کہتے ہوئے کہ این آر ایس ای ادارے کے تال میل کے ساتھ سٹلائٹ کی تصاویر حاصل کی گئی ہیں اور فضائی ڈرون کی تصاویر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضیات کی جیو فینسنگ کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے علاقوں میں تبدیلیوں کا پتہ چلانے کے لئے سال 2000ء سے 2024ء تک کی تصاویر کو ترتیب دینے کا کام کیا جارہا ہے۔