تلنگانہ

عوام نے بی آر ایس کی سیاست کو مسترد کردیا: وزیربہبودی خواتین واطفال تلنگانہ سیتکا

تلنگانہ کی وزیربہبودی خواتین واطفال سیتکا نے کہا ہے کہ کانگریس نے بلدی انتخابات میں تقریباً 80 سے 95 فیصد نشستیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جسے انہوں نے کانگریس حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر عوامی اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیربہبودی خواتین واطفال سیتکا نے کہا ہے کہ کانگریس نے بلدی انتخابات میں تقریباً 80 سے 95 فیصد نشستیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جسے انہوں نے کانگریس حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر عوامی اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

انہوں نے الزام لگایا کہ بی آر ایس نے انتخابات میں پیسے اور دیگر ذرائع کا بے دریغ استعمال کیا لیکن عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ایس کے پاس صرف اقتدار نہیں تھا، باقی تمام وسائل موجود تھے، پھر بھی عوام نے کانگریس کے دو سالہ عوامی حکمرانی کو ترجیح دی۔


انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پارٹی میں کچھ مقامات پر باغی امیدواروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور خود انہیں بھی اپنے حلقہ انتخاب میں ایسی صورتحال پیش آئی۔

سی پی آئی کے ساتھ بعض مقامات پر اختلافات کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس اور سی پی آئی کا اتحاد صرف تلنگانہ تک محدود نہیں بلکہ یہ قومی سطح پر انڈیااتحاد کا حصہ ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مقامی سطح پر چھوٹے موٹے مسائل کے باوجود دونوں پارٹیاں متحد رہیں گی۔