تلنگانہ
تلنگانہ کے عوام نے شفاف، عوام دوست حکومت کو منتخب کرنے کافیصلہ کرلیا:کھرگے
کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام نے شفاف، عوام دوست حکومت کو منتخب کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
حیدرآباد: کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام نے شفاف، عوام دوست حکومت کو منتخب کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
آیئے ہم تمام مل کرعوامی تلنگانہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ تلنگانہ عوام کے کئی خواب اور خواہشات ہیں جس کے لئے عوام نے اپناخون پسینہ بہایا ہے۔
انہوں نے تبدیلی اور سماجی انصاف کیلئے جمہوری عمل میں حصہ لینے والے پہلی مرتبہ ووٹ کے حق کا استعمال کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔