تلنگانہ

تلنگانہ کے عوام چاہتے ہیں کہ بی جے پی تیسری مرتبہ مرکز میں اقتدار حاصل کرے: وزیر اعظم مودی

مودی نے کہاکہ عوام سے ووٹ لے کر اپنے افرادخاندان کیلئے خوشی اوربینک بیالنس کی سہولت فراہم کرنا میرا کام نہیں ہے۔مودی کا خاندان 140کروڑہندوستانی ہیں۔23سال سے پہلے وزیراعلی اور وزیراعظم کے روپ میں عوام نے خدمت کا موقع ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام چاہتے ہیں کہ بی جے پی مسلسل تیسری بار مرکز میں کامیابی حاصل کرے۔انہوں نے تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں منعقدہ پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام نے اسمبلی انتخابات میں بی آرایس کے خلاف برہمی کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 بی آرایس اور کانگریس نے تلنگانہ کے عوام کے دس سالوں کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔ بی آرایس ان سالوں سے بدعنوانی میں ملوث رہی ہے تو کانگریس کو لگتا ہے کہ اب ان کی باری ہے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی کامیابی کویقینی بنائیں۔

ان کی پارٹی عوام کی خواہشات کو پورا کرے گی۔مودی نے کہا ”میں آپ کی ترقی کے لئے دن رات کام کروں گا۔اگر ہماری پارٹی بڑی تعداد میں لوک سبھا کی نشستوں پر کامیاب ہوتی ہے، تو کانگریس کا کھیل نہیں چلے گا۔اس پارٹی نے دہائیوں پہلے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا تھا۔

لیکن کیا غریبی ختم ہو گئی ہے؟کانگریس کا راج دھوکہ دہی اور استحصال ہے۔اس نے ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی کو ووٹ بینک کے طور پر دیکھا۔ملک میں تبدیلی بی جے پی کے آنے کے بعد ہی شروع ہوئی۔ مکمل اکثریت،تبدیلی کی واحد گیارنٹی مودی کی گیارنٹی ہے۔

 عوام سے ووٹ لے کر اپنے افرادخاندان کیلئے خوشی اوربینک بیالنس کی سہولت فراہم کرنا میرا کام نہیں ہے۔مودی کا خاندان 140کروڑہندوستانی ہیں۔23سال سے پہلے وزیراعلی اور وزیراعظم کے روپ میں عوام نے خدمت کا موقع ہے۔

میں نے ایک دن کا استعمال بھی اپنے لئے نہیں کیا۔اگرمیں نے کچھ کیا ہے اور جیا ہوں، اگر دن رات کام کرتارہاہوں وہ صرف اورصرف میرے 140کروڑخاندانوں کے لئے۔

اسی لئے مودی کی گیارنٹی کا مطلب ہوتاہے گیارنٹی پوری ہونے کی گیارنٹی۔جب مودی کہتا ہے کہ آرٹیل 370کو منسوخ کیاجائے گا تو یہ ہوکر رہتا ہے۔جب مودی کہتا ہے کہ رام للا اپنے گھر آئیں گے تو یہ ہوکررہتا ہے۔جب مودی کہتا ہے کہ ہماری معیشت بہتر اور مستحکم ہوگی تو بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت بن جاتا ہے۔یہ یہی تو ہے مودی کی گیارنٹی“۔