تلنگانہ

تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ کو دیکھنے کےلیے عوام کا ہجوم

عام طور پر ناگرجناساگر کے گیٹ اگست یا ستمبر میں کھولے جاتے ہیں لیکن اس سال پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا، کرناٹک کے ساتھ ساتھ تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب جولائی میں ہی گیٹ کھولنے کی نوبت آئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ 18 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ناگرجناساگر اتنی جلدی مکمل طور پر لبریز ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجناساگرپراجکٹ کو دیکھنے کےلیے عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت اس کے 26 دروازے کھول دیے ہیں تاکہ پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

دروازے کھلنے کے بعد پراجکٹ سے نکلنے والے پانی کا نظارہ انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

عام طور پر ناگرجناساگر کے گیٹ اگست یا ستمبر میں کھولے جاتے ہیں لیکن اس سال پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا، کرناٹک کے ساتھ ساتھ تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب جولائی میں ہی گیٹ کھولنے کی نوبت آئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ 18 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ناگرجناساگر اتنی جلدی مکمل طور پر لبریز ہوا ہے۔

یہاں کے قدرتی مناظر اور پانی کی لہریں زبردست منظر پیش کر رہی ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر بارش کا یہی سلسلہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مزید پانی چھوڑنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔