حیدرآباد

کانگریس اور بی آر ایس کی شعبدہ بازی سے عوام غیر متاثر: کشن ریڈی

آج عنبر پیٹ میں پارٹی امیدوار کے حق میں نکالی گئی بائک ریالی کے بعد روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی کے ذریعہ ہی دلت، قبائیلوں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی آ رایس اور کانگریس کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار ملنا طئے ہے۔ انتخابی مہم کے دوران کانگریس اور بی آر ایس کی شعبدہ بازی کا عوام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

 دونوں جماعتوں کو عوام ماربھگانے کیلئے تیار ہیں۔ آج عنبر پیٹ میں پارٹی امیدوار کے حق میں نکالی گئی بائک ریالی کے بعد روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی کے ذریعہ ہی دلت، قبائیلوں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے ہر طبقہ کو فائدہ ہوگا، ترقی اور خوشحالی ممکن ہوگی۔