حیدرآباد
مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر، راجہ سنگھ کیخلاف کیس درج
ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف رام نومی شوبھایاترا کے دوران اشتعال انگیز تقریر پر معاملہ درج کرلیاگیا۔اس نے شوبھایاترا کے دوران جمعرات کو اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے مختلف طبقات کے درمیان مخاصمت کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔
حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف رام نومی شوبھایاترا کے دوران اشتعال انگیز تقریر پر معاملہ درج کرلیاگیا۔اس نے شوبھایاترا کے دوران جمعرات کو اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے مختلف طبقات کے درمیان مخاصمت کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی۔
اس نے سدی عنبر بازر میں یہ تقریر کی تھی۔اس نے اس کو حیدرآباد پولیس کی جانب سے پی ڈی ایکٹ کے تحت حراست میں لئے جانے پر پولیس کو نشانہ بنایا تھا۔اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 153Aاور506 کے تحت معاملہ درج کیاگیا۔راجہ سنگھ، تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ گوشہ محل کی نمائندگی کرتا ہے۔