کرایہ کی عمارتوں میں چلنے والے بی سی ویلفیئر ہاسٹلس اور اسکولوں کے لیے مستقل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی :پونم پربھاکر
وہ کل شام نلگنڈہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں متحدہ نلگنڈہ ضلع کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرموصوف نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مہاتما جیوتی با پھولے اسکولوں، کالجوں اور ویلفیئر ہاسٹلس کے لیے ضلع وار اراضی کی نشاندہی کریں اور اس سلسلہ میں تجاویز روانہ کریں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کرایہ کی عمارتوں میں قائم بی سی ویلفیئر ہاسٹلس اور مہاتما جیوتی با پھولے اسکولوں کے لیے اگر اراضی حاصل کی جائے تو حکومت عمارتوں کی تعمیر کے لیے فوری فنڈس جاری کرے گی۔
وہ کل شام نلگنڈہ ضلع کلکٹر کے دفتر میں متحدہ نلگنڈہ ضلع کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرموصوف نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مہاتما جیوتی با پھولے اسکولوں، کالجوں اور ویلفیئر ہاسٹلس کے لیے ضلع وار اراضی کی نشاندہی کریں اور اس سلسلہ میں تجاویز روانہ کریں۔
انہوں نے بتایا کہ نلگنڈہ ضلع میں 32 بی سی ویلفیئر اسکول، کالج اور ہاسٹلس موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 30 کرایہ کی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ ان سب کے لیے مستقل عمارتیں تعمیر کرنے کے مقصد سے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کر کے تجاویز پیش کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ روایتی پیشوں کے تحفظ کے تحت، اس سال ریاست بھر میں 5 لاکھ تاڑی کے درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔