سوشیل میڈیایوروپ
این ڈی آر ایف نے ترکی میں 6 سالہ لڑکی کی جان بچائی (ویڈیو وائرل)
دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان نے ترکی کی مدد کے لیے 'آپریشن دوست' شروع کیا ہے، جس کے تحت این ڈی آرایف وہاں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہا ہے۔

نئی دہلی: نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے زلزلہ زدہ ترکی کے شہر گازیان ٹیپ میں بچاؤ آپریشن کے دوران چھ سالہ بچی بیرن کی جان بچائی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر این ڈی آر ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این ڈی آر ایف پر فخر ہے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہاکہ "وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم این ڈی آر ایف کو دنیا کی معروف ڈیزاسٹر ریسپانس فورس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔” واضح رہے کہ ترکی اور اس کے پڑوسی ملک شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان نے ترکی کی مدد کے لیے ‘آپریشن دوست’ شروع کیا ہے، جس کے تحت این ڈی آرایف وہاں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہا ہے۔