تعلیم و روزگار

سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری

ایڈیشنل کنٹرولر آف ایگزامینیشن عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب سیدہ مریم غزالہ بنت سید تفضل احمد کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ایڈیشنل کنٹرولر آف ایگزامینیشن عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب سیدہ مریم غزالہ بنت سید تفضل احمد کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
ڈاکٹر رحمت اللہ خان سروانی کو مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا
مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

انہوں نے اپنا عربی تحقیقی مقالہ بعنوان "نوادر المخطوطات في علم الحديث الشريف بمكتبات حيدرآباد دراسة استقصائية” (A Critical Survey of Rare Manuscripts of Hadith Shareef Available in the Libraries of Hyderabad) پروفیسر سیدہ طلعت سلطانہ صدرشعبہ عربی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، عثمانیہ یونیورسٹی کی نگرانی میں داخل کیا.

انہوں نے حیدرآباد کے مختلف مشہور کتب خانوں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس سے حدیث شریف کے نادر مخطوطات حاصل کئے اور جملہ 966 مخطوطات کا تحقیقی جائزہ پیش کیا جس پر ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا۔

سیدہ مریم غزالہ سینٹ اینس کالج فار ویمن، مہدی پٹنم میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر (عربی) خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈاکٹر محمد عبدالملک اسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس کی اہلیہ ہیں۔