تلنگانہ

فون ٹیاپنگ معاملہ۔ پولیس کی گاڑی میں رقم اکٹھی کرکے انتخابات میں استعمال کی گئی: رگھونند ن راو

اُس وقت کی حکمران جماعت بی آر ایس کی جانب سے ایس آئی کی موجودگی میں پولیس کی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے شہر بھر میں بھاری رقم اکٹھی کی گئی، یہ رقم 2023 کے اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سکریٹری رگھونندن راؤ نے کہا کہ ریاست میں سنسنی پھیلانے والے فون ٹیاپنگ معاملہ میں اُس وقت کے ڈی سی پی رادھا کشن راؤ، جنہیں 29 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اس نے ایک کمپنی میں ایک ایس آئی کو تعینات کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

اُس وقت کی حکمران جماعت بی آر ایس کی جانب سے ایس آئی کی موجودگی میں پولیس کی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے شہر بھر میں بھاری رقم اکٹھی کی گئی، یہ رقم 2023 کے اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوئی تھی۔

ڈی سی پی رادھا کرشن راؤ نے دیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ پولیس بی آرایس کے رکن قانون ساز کونسل وینکٹ رام ریڈی کو کیوں گرفتارنہیں کررہی ہے جبکہ اس معاملہ میں ڈی سی پی نے واضح ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا وزیراعلی ریونت ریڈی کی طرف سے کوئی ہدایت ملی ہیں؟کیا تمام کے لئے قانون یکساں نہیں ہے؟