حیدرآباد

حیدرآباد میٹرو ریل کے ملازمین کا احتجاج

اسی دوران میٹرو کے عہدیداروں نے کہاکہ بعض ٹکٹنگ اسٹاف، جوکنٹریکٹ ایجنسی کے تحت تھے غیرحاضر تھے جس سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیوٹی کے اوقات میں دھرنا دیاجس کے نتیجہ میں آف لائن ٹکٹنگ خدمات میں رکاوٹ پید اہوگئی۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری

مظاہرین کے مطابق انہیں ماہانہ 11ہزارروپئے تنخواہ مل رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے تنخواہ میں کوئی بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہ 15تا18ہزارروپئے کی جائے۔

اس احتجاج کے سبب ٹکٹنگ کے کاونٹرس پر طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

اسی دوران میٹرو کے عہدیداروں نے کہاکہ بعض ٹکٹنگ اسٹاف، جوکنٹریکٹ ایجنسی کے تحت تھے غیرحاضر تھے جس سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملازمین افواہیں پھیلارہے ہیں۔ان کے دعوے جھوٹے ہیں اور ان کا یہ کام عوامی مفاد کے خلاف ہے جس کا حیدرآباد میٹرو انتظامیہ کی جانب سے سخت نوٹ لیاجائے گا۔انتظامیہ، اسٹاف کو سہولیات اور فائدہ پہنچاتا ہے۔