سیاست

سعودی خاتون فوجی کی تصویر کی دنیا بھر میں دھوم، فوٹوگرافر کو اعزاز

سعودی خاتون فوجی کی اس تصویر میں عالمی شہرت حاصل کرلی ہے جس میں سعودی فوجی خاتون ایک شیر خوار بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے ایک ویڈیو میں فوٹوگرافر نزار معتوق حسنین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون فوجی کی تصویر لینے پر اعزاز کے حق دار ہیں۔

سعودی خاتون فوجی کی اس تصویر میں عالمی شہرت حاصل کرلی ہے جس میں سعودی فوجی خاتون ایک شیر خوار بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے ایک ویڈیو میں فوٹوگرافر نزار معتوق حسنین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون فوجی کی تصویر لینے پر اعزاز کے حق دار ہیں۔ اس تصویر نے سعودی عرب کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اظہار کی عکاسی کی ہے اور اس تصویر کو پوری دنیا میں پھیلایا گیا اور دیکھا گیا ہے۔

سلمان الدوسری نے سرکاری مواصلات کے سرکاری اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک کلپ میں کہا کہ ایک تصویر ہزاروں عنوانات، مضامین اور میڈیا رپورٹس کی جگہ لے سکتی ہے۔ آپ نے اس تصویر کے ذریعہ اپنے ملک کی بہترین خدمت کی ہے۔

ویڈیو کلپ میں فوٹوگرافر نزار معتوق بھی سامنے آئے۔ نزار معتوق حسنین نے کہا ہر سعودی صحافی اور فوٹوگرافر اپنے ملک کا دیوانہ اور ملک میں انسانیت کے فروغ کی سرگرمیوں کی عکس بندی کے لیے ایک آنکھ کی حیثیت رکھتا ہے۔

میرین سارجنٹ "امل العوفی” نے بتایا کہ مجھے تصویر کی اس قدر بڑے پیمانے پر شہرت کی امید نہیں تھی۔ معاملہ سادہ تھا کیونکہ میں سوڈان سے شہریوں کو بحفاظت لانا چاہتی تھی چنانچہ میں نے شیر خوار بچے کی ماں کی تھکاوٹ کو دیکھ کر بچے کو اٹھا لیا۔ 8 ماہ کی عالیہ نے سعودی جہاز پر پہلا قدم رکھا تو جہاز کا تمام عملہ عالیہ کا ساتھی بن گیا تھا۔ بچی عالیہ کی تصویر پر انہوں نے لکھا ’’بڑی ہونے پر پڑھنے کے لیے خط‘‘ ۔ پھر اس پر انہوں نے لکھا ’’میری چھوٹی عالیہ، ڈرو نہیں، تم سلامتی کو پہنچ گئی ہو، میری دعا ہے تم اپنے والدین کے سائے میں خوشگوار زندگی گزارو۔‘‘

اس حوالے سے وزیر اطلاعات نے ایک ٹویٹ کی اور لکھا مجھے سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے اپنے تخلیقی ساتھی نزار معتوق حسنین کی جانب سے ایک سعودی کی تصویر لینے پر ان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ خاتون سپاہی نے ایک شیر خوار بچے کو گلے لگا لیا۔ اس عمل نے سعودیوں کی انسانیت کی وسیع پیمانے پر عکاسی کی اور تصویر نے عالمی سطح پر گردش حاصل کرلی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تخلیقی نوجوان مرد اور خواتین ہیں۔ ہمیں ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ ہم ان کے بارے میں پر امید ہیں۔ ہم ان سے مزید ایسے اقدامات کے منتظر ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون سپاہی کی تصویر کو بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ برطانوی اخبار "دی گارڈین” نے اس تصویر کو بہترین قرار دیا ہے۔

۰۰۰٭٭٭۰۰۰