Uncategorized

درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت

اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین حضرت سید غلام افضل بیابانی رفائی القادری عرف خسرو پاشاہ نے معزز مہمان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں درگاہ شریف کی زیارت کرائی۔

قاضی پیٹ: عراق سے تشریف لائے ہوئے حضرت سید محی الدین احمد حسون الرفاعی صاحب قبلہ (سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید احمد کبیر رفائیؒ، عراق) نے جمعہ کے روز درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ رفاعی القادری، قاضی پیٹ کی زیارت کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر درگاہ شریف کے سجادہ نشین حضرت سید غلام افضل بیابانی رفائی القادری عرف خسرو پاشاہ نے معزز مہمان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں درگاہ شریف کی زیارت کرائی۔

زیارت کے موقع پر درگاہ کے جانشین سید محمد بختیار بیابانی بھی موجود رہے۔ بعد ازاں مریدین و عقیدتمندوں نے حضرت سید محی الدین احمد حسون الرفاعی صاحب قبلہ سے ملاقات کرتے ہوئے دعائیں لیں اور برکت حاصل کی۔