جرائم و حادثات

زچگی کے دوران ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں خاتون کی موت کا الزام،رشتہ داروں کا احتجاج

زچگی کے دوران ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں خاتون کی موت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔

حیدرآباد: زچگی کے دوران ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں خاتون کی موت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

یہ واقعہ اے پی کے ضلع انامیا کے راجم پیٹ سرکاری اسپتال میں پیش آئی۔

ضلع کے بالیجاپلی سے تعلق رکھنے والی مانیماں نامی خاتون کو زچگی کیلئے راجم پیٹ کے سرکاری اسپتال لایاگیا جہاں اس نے لڑکے کو جنم دیا۔

زچگی کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ پر خاتون کے رشتہ داروں نے ڈاکٹرس پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے لاپرواہی کے نتیجہ میں اس کی موت کا الزام لگایا اور احتجاج کیا۔

انہوں نے پولیس سے بھی اس سلسلہ میں شکایت کی۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرس نے مناسب طورپر خاتون کو خون دستیاب نہیں کروایا جس کے نتیجہ میں اس کی مو ت ہوگئی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران زیادہ خون بہنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔