دہلی

وزیراعظم  مودی کیجریوال کے بزرگ والدین کو ہراساں کر رہے ہیں: عام آدمی پارٹی

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکس پر پوسٹ کیا اور پولیس کے انتظار کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا "میں اپنے والدین اور بیوی کے ساتھ پولیس کا انتظار کر رہا ہوں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) نے وزیر اعظم نریندر مودی پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بزرگ اور بیمار والدین کو پولیس کے ذریعہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکس پر پوسٹ کیا اور پولیس کے انتظار کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا "میں اپنے والدین اور بیوی کے ساتھ پولیس کا انتظار کر رہا ہوں۔ ‘‘ کل پولیس نے فون کیا تھا اور میرے والدین سے پوچھ گچھ کے لیے وقت مانگا تھا، لیکن انھوں نے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی کہ آیا وہ آئیں گے یا نہیں۔‘‘

اس سلسلہ میں آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم اروند کیجریوال کے تئیں اپنی بد نیتی اور انتقام کی سیاست میں اس قدر گر گئے ہیں کہ انہوں نے سب سے پہلے کیجریوال حکومت کے وزراء کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔

 پھر انہوں نے اروند کیجریوال کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا اور آج وہ تمام حدیں پار کر چکے ہیں اور انہوں نے ان کے بزرگ اور بیمار والدین کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کے بوڑھے والدین کو پولیس ہراساں کر رہی ہے۔

سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے والد کی عمر تقریباً 85 سال ہے اور جب وہ چلتے ہیں تو کسی کا سہارا لے کر چلتے ہیں۔ کانوں سے ٹھیک سے سننے سے قاصر ہیں ۔ ان کی والدہ کی عمر 76 سال ہے۔ وزیر اعظم نفرت، بغض اور انتقام کے جذبے میں کسی بھی حد تک گرسکتے ہیں، یہ اس کی زندہ مثال ہے؟ پورا ملک اور دہلی اس کا جواب دے گی ۔

آپ کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر آتشی نے کہا کہ جب سے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ضمانت ملی ہے، بی جے پی گھبراہٹ اور الجھن میں پڑ گئی ہے۔

 بی جے پی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی پر یکے بعد دیگرے حملے کر رہی ہے اور ان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ لیکن آج تمام حدیں پار ہو چکی ہیں۔ وزیراعظم اس حد تک گرچکے ہیں کہ وہ بزرگ اور بیمار والدین کو پریشان کر رہے ہیں۔

a3w
a3w