شمالی بھارت

تمل ناڈو میں وزیر اعظم مودی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے:بی جے پی

وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، مسٹر ناگیندرن نے کہا کہ مسٹر مودی دوپہر میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے،

چنئی:  تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو مدورانتکم میں ایک بڑی عوامی ریلی کے ساتھ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس دوران اسٹیج پر این ڈی اے اتحاد کا انکشاف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
امیر قطر سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
نواز شریف کے آتے ہی سیاسی نقشہ بدل جائے گا: شہباز شریف

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر نینار ناگیندرن نے کہا کہ چونکہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کے حصے کے طور پر تمام اتحادی قائدین اسٹیج پر ہوں گے، اس لیے اتحاد کی حتمی تشکیل کو لے کر دیرینہ الجھن اس تقریب میں دور ہوجائے گی۔

وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، مسٹر ناگیندرن نے کہا کہ مسٹر مودی دوپہر میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے، جس سے حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے خلاف حملے کو مزید تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’’23 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی مدورانتکم میں این ڈی اے مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ عوام مخالف ڈی ایم کے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی لڑائی شروع کرنے کے لیے ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے‘‘۔