حیدرآباد

ڈبل بیڈروم مکانات میں غیرقانونی مقیم ہونے کی شکایت پر پولیس چوکس

سکندر آباد کے ماریڈپلی میں ڈبل بیڈروم کے مکانات حکومت کی جانب سے الاٹ نہ کرنے کے باوجود ان مکانات میں بعض افراد کے غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر جانچ شرو ع کردی۔

حیدرآباد: سکندر آباد کے ماریڈپلی میں ڈبل بیڈروم کے مکانات حکومت کی جانب سے الاٹ نہ کرنے کے باوجود ان مکانات میں بعض افراد کے غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر جانچ شرو ع کردی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

پولیس نے بیریکیڈس لگا کر اندر جانے کی اجازت کسی کو نہیں دی۔

ماریڈ پلی میں کچھ عرصہ سے خالی پڑے ڈبل بیڈروم کے مکانات پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور وہاں رہنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر حکام نے خصوصی توجہ دی ہے۔

پولیس کی مدد سے ان افراد کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریونیو حکام نے واضح کیا کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔