جرائم و حادثات
حیدرآباد میں پولیس نے 2 نقلی ڈاکٹرس کو گرفتارکرلیا
حکام کی شکایت پرپولیس نے یہ چھاپے مارے اور ان دونوں سے پوچھ گچھ کی جس پر ان کو فرضی ڈاکٹر پایا۔ دونوں کو حراست میں لے کر ریمانڈکردیاگیا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بورابنڈہ میں پولیس نے دو نقلی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا۔ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے رجسٹرار ڈاکٹر رمیش کی ہدایت پر عہدیداروں نے اچانک ان کے کلینکس کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر راجامولی بورابنڈہ علاقہ میں وینکٹیشور کلینک چلاتا ہے جبکہ ایک اور ڈاکٹر اے یو ہیلت کیئر کلینک چلاتا ہے۔
انہوں نے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل نہیں کی ہے۔اس بات کا پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس کلینکس چلانے کیلئے حکومت سے کوئی اجازت بھی نہیں ہے۔ حکام کی شکایت پرپولیس نے یہ چھاپے مارے اور ان دونوں سے پوچھ گچھ کی جس پر ان کو فرضی ڈاکٹر پایا۔ دونوں کو حراست میں لے کر ریمانڈکردیاگیا۔