دہلی

ڈ گ وجئے سنگھ کے بھتیجے کے خلاف پولیس کیس درج

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ کے بھتیجے آدتیہ وکرم سنگھ کے خلاف ایک پولیس کیس درج کیاگیاہے۔

نئی دہلی: سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش ڈگ وجئے سنگھ کے بھتیجے آدتیہ وکرم سنگھ کے خلاف ایک پولیس کیس درج کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

یہ کیس خواتین کی سلامتی پر ایک اسٹریٹ پلے کے دوران پیش آئے واقعہ سے متعلق ہے۔ یہ پروگرام شہر کے کالج میں پولیس ملازمین کی جانب سے شعور بیداری کے لیے ”میں ہوں ابھیمنیو“ کے زیر عنوان منعقد کیاگیاتھا۔

ادتیہ وکرم سنگھ اور ان کے ڈرائیور ادھم سنگھ راجپوت پر الزام ہے کہ انہوں نے اس تقریب میں گڑبڑ کی‘ پولیس عہدیداروں کے ساتھ بحث و تکرار کی اور کالج کے عملہ کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس پروگرام میں تقریباً25 طلباء حصہ لے رہے تھے۔ ادتیہ سنگھ وکرم سنگھ اور ان کا ڈرائیور جائے واقعہ پر پہنچے اور پروگرام پر اعتراض کیا۔

ان کی بحث و تکرار کا ویڈیو آن لائن شیر کیاگیا۔ اس میں دکھایاگیا کہ ڈگ وجئے سنگھ کے بھتیجے پولیس ملازمین کے ساتھ بحث کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہیں عہدیداروں کو دھمکی دیتے ہوئے بھی سنا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پورا رگھوگڑھ ان کا ہے۔

اس پروگرام میں جے پی کالج کے 25 طلباء اور کئی پولیس عہدیدار شامل تھے جن میں اسٹیشن انچارج (ٹی آئی) زبیر خان اور ایس ڈی اوپی دیپا ڈوڈوے موجود تھے۔ ادتیہ وکرم سنگھ نے پروگرام روکنے کامطالبہ کرتے ہوئے جائے واقعہ پر سب انسپکٹر روی بھلالاکے ساتھ بحث و تکرار کی۔ جب زبیر خان نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو انہوں نے زبیر کو ڈھکیل دیا اور کہاکہ یہاں کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔ سب کو یہاں سے نکالو۔

اس معاملہ کو پرامن طور پر سلجھانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود انہوں نے عہدیداروں کو ہراسانی جاری رکھی۔ حتی کہ طلباء سے کہاکہ وہ وہاں سے چلے جائیں۔ ایک مرحلہ پر اسٹیشن انچارج زبیر خان کو ہاتھ جوڑ کر آدتیہ سے جانے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

انہو ں نے کہا”حکم میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ برائے مہربانی یہاں سے چلے جائیں“۔ تاہم صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ آدتیہ وکرم سنگھ نے پولیس ملازمین کے ساتھ دھکم پیل کی او ر پروگرام روکنے کے لیے کہا۔انہوں نے جے پی کالج کے رجسٹرار سنجے مشرا کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے منہ پر سگریٹ کا دھواں چھوڑا۔