تلنگانہ

دل کا دورہ پڑنے سے پولیس کانسٹبل کی موت

۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق 53سالہ کے جلپتی راو نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے ساتھ ہی وہ گرپڑا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق 53سالہ کے جلپتی راو نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے ساتھ ہی وہ گرپڑا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
کانسٹبل کے ساتھ بدزبانی پر ملزم کو20 دن جیل کی سزاء

اس کو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔اس نے 1990میں پولیس کانسٹیبل کے طورپر اپنے کیرئیر کاآغاز کیاتھا۔اس کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ بیٹا اور بیٹی ہیں۔

ایس پی سریش کماراور ڈی ایس پی سرینواس کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر عہدیداروں نے اس کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔