تعلیم و روزگار

بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب

آدیتہ ریڈی نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی کرتے ہیں جہاں تعلیم معیاری ہو، جس کسی ملک میں تعلیم کو نظرانداز کیا گیا، وہ کافی پست ہو گیا۔ ایک اچھے اور کامیاب مدرس کی پہچان ان کے طلبہ کی کامیابی میں پوشیدہ ہے۔

حیدرآباد: بیگم پیٹ کے اولڈ کسٹم بستی محلہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں یوم اساتذہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ٹی پی سی سی مندوب مری آدیتہ ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر 50 سے زائد اساتذہ کو آدیتہ ریڈی نے شال پوشی کرتے ہوئے تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس

نوجوان لیڈر نے اسکولی بچوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے مستقبل میں ان کے منصوبوں سے واقفیت حاصل کی۔ اسکول ہیڈ ماسٹر سومن سر نے اساتذہ اور طلبہ کو آدیتہ ریڈی سے متعارف کروایا۔ اس سے قبل طلبہ نے تالیوں کی گونج میں آدہتہ ریڈی کااستقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آدیتہ ریڈی نے سماج میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہماری قوم کے حقیقی معمار اور اخلاقی اقدار کے علمبردار ہوتے ہیں، وہ نا صرف ہمارے رہنما ہیں بلکہ اخلاقی ضمیر کے محافظ بھی ہیں۔

آدیتہ ریڈی نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی کرتے ہیں جہاں تعلیم معیاری ہو، جس کسی ملک میں تعلیم کو نظرانداز کیا گیا، وہ کافی پست ہو گیا۔ ایک اچھے اور کامیاب مدرس کی پہچان ان کے طلبہ کی کامیابی میں پوشیدہ ہے۔

پروگرام میں سینئر کانگریس لیڈران محمد نصیر عرف اڈو، صدیق خان، این وٹھل، سیلیش، نظیر، کرشنا یادو، الیاس، رگھو یادو، شیخ یقوب کے علاوہ رامو، سریش اور دیگر بھی موجود تھے۔

a3w
a3w