تلنگانہ

پولیس کا مطلب سماج کے لئے اعتماد اور یقین ہے۔ماونواز اصل دھارے میں شامل ہوجائیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد کے گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں پولیس یادگارشہیداں تقریب میں وزیراعلیٰ مہمان خصوصی کے طور پر حاضر ہوئے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہاہے کہ پولیس امن و امان قائم رکھنے کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حیدرآباد کے گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں پولیس یادگارشہیداں تقریب میں وزیراعلیٰ مہمان خصوصی کے طور پر حاضر ہوئے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال آج کے دن ہم پولیس شہدا کو یاد کرتے ہیں۔ پولیس کا مطلب سماج کے لئے اعتماد اور یقین ہے۔ وہ بہادر ملازمین جو ہمارے لئے جانیں قربان کرتے ہیں، ان کی قربانی ناقابل فراموش ہے۔

شہیدپولیس ملازمین کے خاندانوں کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں ہلاک کانسٹیبل پرمود کے خاندان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ پولیس شہداکے خاندانوں کو رہائش کے لئے پلاٹ بھی دیئے جا رہے ہیں۔

ہمارے پولیس ملازمین مختلف شعبوں میں ملک میں سر فہرست ہیں۔ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں پیش پیش ہیں۔ ڈرگس کی وبا سے لڑنے کے لئے ایگل نامی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

حال ہی میں کئی مانوازپولیس کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ میں باقی ماونوازوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ اصل دھارے میں شامل ہوں۔