تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد میں جسم فروشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے

ٹاسک فورس پولیس نے تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جسم فروشی کے تین اڈوں پر ایک ساتھ چھاپہ مارا۔

حیدرآباد: ٹاسک فورس پولیس نے تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جسم فروشی کے تین اڈوں پر ایک ساتھ چھاپہ مارا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

شہر کے نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن کے تحت گنگاستھان، فورتھ ٹاؤن کے تحت آریہ نگر اور تھرڈٹاؤن کے تحت نندیو واڈا میں تقریبا دس افراد کو پکڑلیااوران کے قبضہ سے 76,050 روپے ضبط کر لیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ضبط کی گئی رقم،پکڑے گئے افراد اور جسم فروشی کے اڈوں کے ذمہ داروں کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا جبکہ 10 متاثرین کو شیلٹر ہوم میں منتقل کر دیا گیا۔