آندھراپردیش

ضلع انکا پلی میں کمسن لڑکی کے قتل کے ملزم کی پولیس کو تلاش

آندھرا پردیش پولیس ایک 26 سالہ شخص کو تلاش کررہی ہے جس نے ضلع انکاپلی میں مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کا قتل کیا ہے۔

انکا پلی (اے پی): آندھرا پردیش پولیس ایک 26 سالہ شخص کو تلاش کررہی ہے جس نے ضلع انکاپلی میں مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کا قتل کیا ہے۔

پولیس عہدیدار نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔ ضلع ایس پی انکا پلی کے وی مرلی کرشنا نے کہا کہ ملزم بی سریش کو گرفتار کرنے پولیس کی 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سریش نے ہفتہ کی شام رامبیلی منڈل کے موضع کے جی پالم میں ایک14 سالہ کمسن لڑکی کا قتل کردیا۔ سریش نے 6 بجے شام کے قریب لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ، لڑکی محبت میں گرفتار تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سریش، لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اُس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ لڑکی کے بالغ ہونے تک وہ شادی کیلئے انتظار کرے گا۔ لیکن لڑکی کے والدین نے شادی کی تجویز مسترد کردی تھی۔

اتفاق کی بات یہ ہے کہ لڑکی کے افراد خاندان نے اپریل میں سریش کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجہ میں اسکو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا اور اس کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس بھی درج کیا گیا تھا۔

ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ لڑکی سے بغض رکھنے لگا کیونکہ وہ یہ سمجھا لیا تھا کہ اسے جیل منتقل کرنے، شادی کی تجویز مسترد کرنے میں لڑکی ذمہ دار ہے۔ اُس نے لڑکی کو اس کے مکان میں کل شام قتل کردیا۔ لڑکی، خون میں لت پت پائی گئی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے سریش کی تلاش شروع کردی ہے۔