راہول گاندھی کا بحیثیت قائد اپوزیشن کل پہلا دورہ منی پور
قائد اپوزیشن وکانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی 8جولائی کو منی پورجائیں گے۔ شمال مشرقی ریاست میں گذشتہ برس مئی میں نسلی تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد سے یہ ان کا تیسرا دورہ ہوگا۔

امپھال: قائد اپوزیشن وکانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی 8جولائی کو منی پورجائیں گے۔ شمال مشرقی ریاست میں گذشتہ برس مئی میں نسلی تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد سے یہ ان کا تیسرا دورہ ہوگا۔
بحیثیت قائد اپوزیشن یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ صدر منی پور پردیش کانگریس کیشم میگھاچندراسنگھ نے بتایاکہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی دہلی سے سلچر(آسام) کا فضائی سفرکریں گے۔
وہاں سے وہ منی پور کے متصل ضلع جیری بام جائیں گے جہاں 6جون کو ایک کسان کی ہلاکت کے بعد تازہ تشدد پھوٹ پڑا۔راہول گاندھی بعض ریلیف کمیپس کا بھی دورہ کریں گے۔ جیری بام سے وہ سلچر ایرپورٹ واپس جائیں گے اور وہاں سے امپھال روانہ ہوں گے۔
امپھال سے وہ قبائلی ضلع چوڑا چندپور جاکر ریلیف کیمپس میں رہنے والوں سے ملاقات کریں گے۔ راہول گاندھی پچھلی مرتبہ جون 2023ء میں اور 14جنوری کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات میں منی پور آئے تھے۔