مہاراشٹرا

دو مسلم لڑکوں پر شرپسندوں کا حملہ

بتایا جارہاہے کہ تاج نگر کے رہنے والے یہ لڑکے رات کے وقت پانی پوری کھاکر نمسکار چوک سے واپسی کے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار چند شرپسندوں نے انہیں روک لیا اور ان کا نام پوچھنے لگے انہوں نے جیسے ہی اپنا نام بتایا ان پر حملہ آور ہوگئے۔

ناندیڑ: ناندیڑ شہر میں شرپسندوں نے 2/ اپریل کی رات نمسکار چوک علاقہ میں دو مسلم بچوں کو مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ تاج نگر کے رہنے والے یہ لڑکے رات کے وقت پانی پوری کھاکر نمسکار چوک سے واپسی کے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار چند شرپسندوں نے انہیں روک لیا اور ان کا نام پوچھنے لگے انہوں نے جیسے ہی اپنا نام بتایا ان پر حملہ آور ہوگئے۔

اس حملہ میں ایک لڑکے کا سر پھٹ گیا، اس کے بعد شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے۔ کچھ لوگوں نے ان کا پیچھا کیا، اس دوران ایک حملہ آور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ زخمی حالت میں ان بچوں نے اپنے ساتھ پیش آئی واقعہ کی خبر اپنے گھروالوں کو دی۔

ان کے گھر والے وہاں پہنچ کر انہیں خانگی ہسپتال میں شریک کروایا۔ اس واقعہ کا پتہ چلتے ہی مجلس کے ریاستی جنرل سکریٹری سید معین اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ زخمی بچوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچے۔

پولیس نے زخمی لڑکوں کی شکایت پر حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور حملہ آوروں کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پی آئی صاحب راؤ نرواڑے نے نمسکار چوک پہنچ کر پیش آئی واردات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

سید معین نے اس معاملہ میں ضلع ایس پی کرشن کوکاٹے سے بھی بات کی اور مناسب سیکوریٹی انتظامات کا مطالبہ کیا۔ ایس پی نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پی آئی کواحکام دے کر حساس علاقوں میں سیکوریٹی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔