حیدرآباد
سکندرآباد میں وزیراعظم کے جلسہ عام کے بعد سیاسی تبدیلیاں یقینی:کشن ریڈی
کشن ریڈی نے کہا کہ 8 اپریل کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ ہوگا۔ اس کے بعد ریاست میں تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 8 اپریل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے جدید تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے اقتدار کے صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں کوئی بھی سیاسی جماعت ہو ریاست کی ترقی نہیں روکنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 8 اپریل کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ ہوگا۔ اس کے بعد ریاست میں تبدیلیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 8 اپریل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے جدید تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ریلوے کے ترقیاتی کاموں کے 1400 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم 7764 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے قومی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھے گے۔ اس کے علاوہ 1366 کروڑ کی لاگت سے بی بی نگر میں ایمس کی نئی عمارت کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔