کھیل

پی وی سندھو ملیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں

سندھو نے اس سال کے شروع میں آل انگلینڈ اوپن میں 18ویں رینکنگ کی ژانگ سے 32 راؤنڈ میں شکست کا بدلہ لیا۔ ہفتہ کو سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ اور عالمی نمبر 9 گریگوریہ ماریسکا تونجنگ سے ہوگا۔

کوالالمپور: ہندوستان کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعہ کو میراتھن مقابلے میں چین کی ژانگ یی مان کو شکست دے کر ملیشیا ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی

دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی نے نچلی رینکنگ کی چینی کھلاڑی کو 21-16، 13-21، 22-20 سے شکست دینے میں ایک گھنٹہ اور 14 منٹ کا وقت لیا۔ سندھو نے اس سال کے شروع میں آل انگلینڈ اوپن میں 18ویں رینکنگ کی ژانگ سے 32 راؤنڈ میں شکست کا بدلہ لیا۔ ہفتہ کو سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ساتویں سیڈ اور عالمی نمبر 9 گریگوریہ ماریسکا تونجنگ سے ہوگا۔

دریں اثنا، مردوں کے سنگلز مقابلے میں ایچ ایس پرنئے نے جاپان کے کینتا نشیموٹو کو 25-23، 18-21، 21-18 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ اب ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے کرسٹیان ادیناتا سے ہوگا جنہوں نے کدامبی سری کانت کو شکست دی تھی۔

پرنئے اس سے پہلے کبھی بھی نوجوان ادیناتا کے خلاف نہیں کھیلے ہیں۔ ادیناتا نے پچھلے سال ہی سینئر سطح پر کھیلنا شروع کیا تھا۔ 57 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں سری کانت نے آدیناتاکے خلاف پہلا گیم جیتا، لیکن اگلے دو گیم ہار گئے۔ آدیناتا نے سری کانت کے خلاف 21-16، 16-21، 11-21 سے کامیابی حاصل کی۔