دہلی

مودی حکومت کے نو برسوں میں غریبوں کو دھوکہ دیا گیا: کھڑگے

کھڑگے نے آج مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے نو سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے نو سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے

 انہوں نےتُک بندی کرتے ہوئے مودی حکومت کے دفتر کو ’متر کال‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ یاد دلانا اب ضروری ہوگیا ہے کہ اس مدت میں صرف ارب پتی دوستوں کو نوازا گیا اور ’اچھے دن‘ کا نعرہ امیر اور غریب کی خلیج میں بدل گیا۔

مسٹر کھڑگے نے کہا ’’یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ پچھلے 9 برسوں میں ’متر کال‘ میں… ارب پتیوں کو بہت ساری سوغات اور غریبوں کو صرف دھوکہ دیا گیا۔معاشی عدم مساوات کی خلیج کو اتنا گہرا کیا، عوام نے دیکھا’’اچھے دن‘‘ کا اصل چہرہ۔