امریکہ و کینیڈا

روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کوجنگ نہیں ظلم قراردے دیا

اس حوالے سے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں پر بمباری کی گئی، یہ ظلم ہے، یہ جنگ نہیں ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے پوپ فرانسس کے اس بیان کو نشانے پر رکھ لیا اور ان پر دہرے معیار کا الزام عائد کردیا۔

ویٹیکن سٹی:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کو جنگ نہیں ظلم قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جمعے کو ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

اس حوالے سے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں پر بمباری کی گئی، یہ ظلم ہے، یہ جنگ نہیں ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے پوپ فرانسس کے اس بیان کو نشانے پر رکھ لیا اور ان پر دہرے معیار کا الزام عائد کردیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بیان مایوس کُن ہے کیونکہ اس کا سچ سے تعلق نہیں، وہ اسرائیلی جنگ سے واقف نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ میں اپنی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پوپ فرانسس نے ان سب کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا ہے۔