کھیل

چمپیئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق چمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

دبئی: آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری 2025 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ شیڈول کے حساب سے ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ہند۔پاک مقابلہ 23 فروری کو غیرجانبدار مقام پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

 آئی سی سی چمپیئنز کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا جو لاہور یا نیوٹرل غیرجانبدار مقام پر ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سمیت آئندہ آنے والے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

 رپورٹ کے مطابق چمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔

 پاکستان ٹیم بھی 2026 میں ہندوستان نہیں جائے گی اور اپنے میاچس غیرجانبدار مقام پر کھیلے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ چمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ آئی سی سی کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 سے2027 تک کے میاچس نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔