حیدرآباد

پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے

کارگزار صدر بی آر ایس، سابق وزیر و رکن اسمبلی تارک راما راؤ نے کانگریس حکومت کی جانب سے انعقاد کیے جانے والے پرجا دربار کو عوامی پروپگنڈہ تک محدود قرار دیا۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس، سابق وزیر و رکن اسمبلی تارک راما راؤ نے کانگریس حکومت کی جانب سے انعقاد کیے جانے والے پرجا دربار کو عوامی پروپگنڈہ تک محدود قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
پرجابھون میں چوتھے روز بھی عوامی دربار، عوام کی طویل قطار
عوامی دربار ہر منگل اور جمعہ کو منعقد ہوگا۔ تفصیلات پڑھیں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

اس پرجا دربار میں عوام سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں، لیکن عوام کی شکایتوں پر کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

کے تارک راما راؤ نے آج پرجا دربار میں شکایتی درخواست داخل کرنے والی خاتون انا پورنا سے ملاقات کی اور انھوں نے اس خاتون کو ان کی لڑکی کی تعلیم کے لیے ایک لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔

ایلندو کی رہنے والی ایک خاتون انا پورنا سینکڑوں کیلو میٹر کا سفر طے کرکے حیدرآباد پہنچی تھیں۔ انہوں نے کانگریس کے پرجا دربار میں اپنی لڑکی کی تعلیم کے لیے ایک لاکھ روپئے جاری کرنے کی درخواست داخل کی تھی، تاہم حکومت نے اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس خاتون انّا پورنا کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ بھون پہنچ کر سابق چیف منسٹر کے سی آر یا ان کے فرزند کے ٹی آر سے ملاقات کرکے اپنا مسئلہ پیش کرے۔ وہ جلد ہی اس کا مسئلہ حل کردیں گے۔

بعد ازاں انا پورنا نے عوام کے مشورہ پر تلنگانہ بھون پہنچی اور کے ٹی آر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل کے بارے میں ان کو واقف کروایا، جس پر کے ٹی آر نے اس خاتون کو ان کی رہائش گاہ بنجارہ ہلز پر طلب کرکے اسے ایک لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا، جس پر خاتون انا پورنا نے کے ٹی آر کا شکریہ ادا کیا۔

اس نے کہا کہ کے ٹی آر نے اقتدار میں نہ رہنے کے باوجود ان کی مدد کی اور ان کے جذبہئ ہمدردی کی ستائش کی۔