کرناٹک

پرجول ریوانا سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی فرار ہوا

جیسوال نے کہا، ’’مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے جرمنی کے دورے کے سلسلے میں وزارت خارجہ سے نہ تو کوئی سیاسی منظوری مانگی گئی اور نہ ہی جاری کی گئی تھی۔ بظاہر، کوئی ویزا نوٹ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی-ایس) کے ایم پی اور تقریباً تین ہزار خواتین کی عصمت دری کے ملزم پرجول ریوانا سفارتی پاسپورٹ پر جرمنی فرار ہوا ہے اور جانے سے پہلے اس نے کسی قسم کی معلومات کا حکومت سے اشتراک نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ معلومات دی۔

مسٹر جیسوال نے کہا، ’’مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے جرمنی کے دورے کے سلسلے میں وزارت خارجہ سے نہ تو کوئی سیاسی منظوری مانگی گئی اور نہ ہی جاری کی گئی تھی۔ بظاہر، کوئی ویزا نوٹ بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جرمنی جانے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔ "وزارت نے مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے لیے کسی دوسرے ملک کا کوئی ویزا نوٹ بھی جاری نہیں کیا ہے… ہاں، اس نے سفارتی پاسپورٹ پر سفر کیا تھا۔”